کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپےکمی کردی گئی

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس حوالے سے آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپےکمی کے

بعد 1 لاکھ 12 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 215 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 215 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1787 ڈالر کا ہوگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں