خاتون نے بچوں کی کورونا رپورٹ کے ساتھ سکول والوں کو ایسی تصویر بھیج دی کہ غلطی کا احساس ہوا تو شرم سے پانی پانی ہوگئی

امریکہ میں ایک ماں کو اس کے بچوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کی تصویر ان کے سکول بھیجنی تھی لیکن خاتون نے غلطی سے رپورٹ کی تصویر کے ساتھ ایک اور ایسی تصویر بھی سکول کے سٹاف کو بھیج دی کہ جب غلطی کا احساس ہوا تو شرم سے پانی پانی ہو گئی۔

دی سن کے مطابق خاتون نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس نے سکول سٹاف کو بھیجنے کے لیے اپنے بچوں کی منفی آنے والی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میسج کے ساتھ منسلک کرنی تھی، مگر غلطی سے بچوں کی رپورٹ کی تصاویر کے ساتھ فون کی گیلری میں موجود ایک اور تصویر بھی اٹیچ ہو گئی

یہ تصویر دراصل ایک معروف ’میم‘ تھی جس میںا یک عمر رسیدہ خاتون بوتل سے گلاس میں شراب انڈیل رہی ہوتی ہے۔ اس میم پرایک بیہودہ گالی اور شراب کے متعلق فقرہ لکھا ہوتا ہے۔ خاتون اپنی فیس بک پوسٹ میں بتاتی ہے کہ اسے سکول سٹاف کو یہ میسج بھیجنے کے چار دن بعد اپنی غلطی کا احساس ہوا کہ اس نے بچوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ یہ بیہودہ میم بھی بھیج دی تھی۔ اب بھی جب مجھے اس غلطی کا خیال آتا ہے تو میں شرمندہ رہ جاتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں