پاکستان نے بھارت کو کیٹگری سی سے نکال دیا ، واہگہ بارڈر سے لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری

پاکستان نے بھارت کو کیٹیگری سی سے نکال دیا جس کے بعد واہگہ کے راستے لوگوں کی آمدو رفت جاری ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق اس آمدورفت کے دوران این سی او سی کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے جب کہ لوگوں کی آمدورفت پرپابندی کورونا کے باعث 22 مئی 2021 سے 12 اگست تک رہی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت بند ہے جسے 5 اگست 2019 کو کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کے بعد بند کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں