سعودی عرب نے اپنے ملکوں میں مقیم تارکین وطن کے ویزوں میں کب تک توسیع کردی؟ بڑی خوشخبری آگئی

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون ممالک میں موجود مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) ویزوں میں 30 نومبر 2021 تک مزید توسیع کردی ۔یہ توسیع سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)کے مطابق محکمہ پاسپورٹ 25 ربیع الثانی 1443ھ مطابق 30 نومبر 2021 تک ویزوں اور اقاموں میں توسیع کسی فیس یا مقابل مالی  کے بغیر خود کار نظام کے تحت کررہا ہے۔ سعودی وزیرخزانہ نے کورونا وباء سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کو یقینی  بنانے کی قومی پالیسی کے تحت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کے احکام جاری کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں